جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ کا کام آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے،پنچایت لگانا نہیں: خوا جہ آ صف

سیالکوٹ(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماا ور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کام آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرناہے،پنچایت لگانانہیں۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کون سا لانگ مارچ آج تک کامیاب ہوا، انہوں نے ایک لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا جو وزیرآباد آ کر ٹھس ہو گیا،عمران خان شوق سے احتجاج کریں ہمارے سر سے اتریں، جو دل کرتا ہے کر گزریں۔ عدالت عظمیٰ کی چیف جسٹس سے بڑی کوئی عزت نہیں،جب عدلیہ کی بات ہوتی ہے تو عوام کے اعتبارکی بات ہوتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حالات نے کروٹ لی،ثاقب نثار نوازشریف کی دشمنی میں بہت دورنکل گئے۔ثاقب نثارنے ٹی وی پر تسلیم کیایہ میرے بیٹے کی آڈیو ہے، ملک آج جن بحرانوں کاشکارہے اس کا ذمہ دارعمران خان ہے،جس نے ٹکٹوں کیلئے ریٹ لسٹ لگارکھی ہے۔ثاقب نثارہی نہیں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی بے نقاب ہوگئی۔اقتدارسے دوری عمران خان کو اندر سے کھائے جارہی ہے۔وزیردفاع نے چیئر مین پی ٹی آئی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب انکو نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جون کے اوائل میں بجٹ آرہا ہے،عوام کوریلیف دیں گے۔آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،اب دیکھنا ہے آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔