جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گروپ 20کے رکن ممالک مقبوضہ جموں کشمیر میں فورم کے مجوزہ اجلاس کا بیکاٹ کریں:حریت آزادکشمیر

مظفر آ باد(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماؤں نے گروپ 20کے رکن ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں فورم کے مجوزہ اجلاس کا بیکاٹ کریں اور تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، شیخ یعقوب، شمیم شال، زاہد اشرف، سید منظور شاہ اور مشتاق احمد بٹ نے اپنے بیانات میں کہا کہ گروپ 20کے رکن ممالک کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ تنازعات کو حل کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تنازعہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کو منصفانہ اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی سیاسی اور انسانی حقوق غصب کررکھے ہے اوروہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطے میں جی 20کا اجلاس منعقد کر رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ تنازعہ کشمیر کے اصل مسئلے سے ہٹائی جائے اور 5اگست 2019سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت دی جائے۔حریت رہنما ؤں نے کہاکہ کشمیری عوام کو امید ہے کہ گروپ20کے رکن ممالک جو انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے علمبردار ہیں،جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوربھارت کے مذموم عزائم کا ادراک کرتے ہوئے علاقے میں مجوزہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اجلاس منعقد کرکے عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کامرتکب ہو رہا ہے۔