جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

کرا چی(پی پی آ ئی) پاک فضائیہ کا طیارہ سْوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلاکا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ان کو لیکر بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان ائر فورس، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلا کے مْشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہیں یہ مشن پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رہے گا۔