کراچی (پی پی آئی) کراچی کے لاکھوں موٹرسائیکل سوار پریشان ہیں کہ بائیکس کی قیمتوں کے بعد اب موٹر سا ئیکلوں کے پارٹس بھی 40فیصد تک مزیدمہنگے ہو گئے ہیں نیز پنکچر کے ریٹ بڑھادئیے گئے ہیں اور ٹائر میں ہوا جو پہلے فری بھری جاتی تھی اب اسکے بھی دس روپے اور پارکنگ فیس کے تیس روپے دینے پڑ رہے ہیں اسی طرح بائیکیاوالے بھی اضافی پیسے طلب کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق لوکل و امپورٹڈ ٹائروں دیگرپارٹس کی قیمتیں 20سے40فیصدتک بڑھی ہیں،موٹرسائیکلوں کے ٹیوب لیس ٹائرزامپورٹڈٹائر40فیصدتک مہنگے ہو گئے،ہینڈ گارڈ،سیف گارڈ،بیک ویو مرر،ونڈ شیلڈکی قیمتیں 40 فیصدبڑھ گئیں،سن شائن گلاسز،رائیڈنگ جیکٹس،گلوز،ہیلمٹ بھی 30 فیصد مہنگے فروخت کئے جارہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلزاسسریز کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران یہ اضافہ ہواہے۔
Next Post
پرویز الہٰی کے گھر پولیس گئی تو کہاگیا کہ چودھری شجاعت کے گھرپر ہیں:چودھری شجاعت
Mon May 1 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں، پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے، کچھ لوگ واقعات کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا […]
