جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب کو جڑ سے ختم کردینا چاہیئے:شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، وزیراعظم نیب کو جڑ سے ختم کردیں، ورنہ نیب ملک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کیس میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا بھی ملزم بنا دیا گیا، سرمایہ کار جب یہ حال دیکھتے ہیں تو کوئی نہیں آتا، چیف جسٹس نے سوموٹو لینا ہے تو اس تماشے کا لیں، اگر نظام ایسا ہی رہے گا تو ملک چل نہیں پائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نیب کو جڑ سے ختم کر دیں، ورنہ نیب ملک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، ایک سابقہ وزیراعظم کو عدالت سے انصاف نہیں ملے گا تو کسی اور کو کیا ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سمیت کسی اور کو پرواہ ہے؟ ملک میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جب نیت ہی ٹھیک نہ ہو تو مذاکرات کس چیز کے؟، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ بیٹھ کر مذاکرات کریں۔لیگی رہنما نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ہوتا ہے، آپ نے سیاست کرنی ہے تو کرلیں لیکن ملک ایسے نہیں چلے گا۔ پنجاب کی کرپٹ ترین حکومت عثمان بزدار کی تھی، میں نے کسی کے بارے میں نہیں بلکہ نظام کی بات کی، محکمہ خوراک پنجاب کے ادارے میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے جو پیسہ غریب عوام کے لیے مختص کیا اس میں 25 فیصد کرپشن ہوئی تھی۔