جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی۔اپنے ایک بیان میں لیگی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیا گیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے اور اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی، اس کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا اختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے، قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلا برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی، آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار، آزادی وخود مختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی، بلکہ ’وَن مین شو‘ اور ’امپیریل۔ کورٹ‘ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے، اب سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔