گلگت بلتستان/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ لاہور میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 فیصد بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ قلات، خضدار، زیارت اور بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Next Post
کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان،مزید بارش ممکن نہیں
Wed May 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسمی نظام زیادہ تر شہر کے وسطی اور شمالی علاقوں تک محدود رہا، جنوبی حصوں میں زیادہ اچھی بارش نہ ہو سکی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں مزید بارش […]
