پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی ٹانگ ایک معمہ،دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے،دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ عمران خان مفرور ملزم اور کئی عدالتوں میں مطلوب ہیں،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کی تاریخ لینے کی کوشش کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال زیرالتوارکھا گیا،اب بھی تاخیری حربوں سے فائدہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ عمران خان کی ٹانگ ایک مشکوک ٹانگ ہے،عمران خان شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال جانے کو تیار نہیں،عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہیں،معائنہ کے بعد دیکھ لیتے ہیں ٹانگ خراب ہے یا نیت،عمران خان کے زخم پر میڈیکل سائنس بھی حیران ہے۔