سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں:پرویز الہٰی

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہم پوری طرح فائٹ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، ہم نے پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے دہشت والا راستہ نہیں، پرامن راستہ اپنایا، ہم عدلیہ میں گئے اور پھر انہوں نے مذاکرات شروع کیے۔ ہم ایک مقصد کے لیے نکلے ہیں، ہمارا ایک مشن ہے، ملک کو سنوارنا ہے، ہم نے قوم کو کام کر کے دکھایا ہے، ہم آئندہ بھی کام کر کے دکھائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سارا شریف خاندان بدنیت ہے، ہم ان کو اور ان کے خاندان کو بھی جانتے ہیں، ان کی عادت ہے جس سے وعدہ کرو کبھی پورا نہ کرو۔انہوں نے کچھ نہیں کرنا، یہ لوگوں کے خلاف جھوٹے پرچے کرنے کے ماہر ہیں۔خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین کا کھلواڑ کر رہے ہیں۔