پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں خواتین کے کپڑے پہنے شخص کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

پشاور (پی پی آئی) جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خواتین کے کپڑے پہنے شخص کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص مارا گیا۔ پی پی آئی کے مطابقپشاور جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت مقدمے کے ملزم کو پولیس حراست میں عدالت لایا جا رہا تھا کہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس شخص نے اچانک فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور دم توڑ گیا۔ پولیس نیفائرنگ کرنے والیکو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا۔

Next Post

اسلام آبادمیں جنسی ہراسگی کے مجرم کو قیدو جرمانے کا حکم

Thu May 4 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پی پی آئی کے مطابق مجرم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز […]