اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پی پی آئی کے مطابق مجرم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں اور درخواست گزار کو بلیک میل کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد ان کے گھر والوں کو بھی بھیجا تھا۔ خیال رہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ سب انسپیکٹر مصباح بتول نے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان جمع کروایا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد کے سپیشل جج محمد اعظم خان نے محمد فہد کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Next Post
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 50 فیصد اضافے کی تجویز
Thu May 4 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت […]
