ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کراچی (پی پی آئی) معروف اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔ اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایک سوال پر اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ “میں سوچ رہی ہوں کہ کینیڈا شفٹ ہوجاؤں, بس بہت ہوگیا”۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ “میرے شوہر بابر بھٹی کینیڈین شہری ہیں کیونکہ جہاں میرے وہ، وہاں میں “۔یاد رہے کہ بابر بھٹی بہادری و جرات پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں، جبکہ ااکارہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں “خدا کے لیے”، “بول”,”ماہِ میر” اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی “ٹچ بٹن” شامل ہیں۔