ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 50 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد (پی پی آئی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔۔حکومت کو یہ تجویز دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹرخاطر خواہ کمی کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نیسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورالاؤنسز میں اضافہ کی تجویز کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس برس نجی شعبہ کے کارکنوں کی ای او بی آئی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے خیال رہے کہ ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ہے حالانکہ اس سے صحافیوں سمیت نجی شعبہ کے5لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں۔