ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک افغان سرحد کے قریب اسکول پر دھاوا، 6 اساتذہ جاں بحق، پو لیس اہلکار زخمی

پارا چنار (پی پی آئی) پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پی پی آئی کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کے ا سٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں میر حسین، جواد حسین، نوید حسین، جواد علی، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ڈی پی او کرم نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تاحکم ثانی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔