شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن اتوار کو ہوں گے

کراچی(پی پی آ ئی) سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں کراچی ڈویڑن کی یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔
ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹاؤن، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ سٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ سٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔