ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بحران سے نکلنے کا راستہ الیکشن، سیاست کا مسئلہ سیاستدانوں نے خود حل کرنا ہے: سراج الحق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو ہمیں الیکشن ہی کی طرف جانا ہے، سیاست کا مسئلہ سیاستدانوں نے خود حل کرنا ہے۔ سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان پر مقدمے کیخلاف سپریم کورٹ آئے ہیں، امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار ہے اور اس افراتفری کاسب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے، پارلیمان اور عدالت آمنے سامنے ہے، ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا ان کی اپنی ذمہ داری ہے۔ الیکشن سے متعلق متفقہ تاریخ کیلئے مزید رابطوں کی ضرورت ہے، ہم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے بعد تاریخ طے کرلیں جب تمام حجاج کرام واپس آجائیں گے، جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزید رابطے جاری رکھے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی بدحالی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تماشا بنا ہوا ہے، چاہتے ہیں آئندہ الیکشن دھاندلی سے پاک ہو۔