ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صوبے میں 6 لاکھ سے زائد مہمان پرندوں کی آمد ہوئی: محکمہ وائلڈ لائف سندھ

کرا چی(پی پی آ ئی) محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے سال 2022 اور 2023 کے درمیان سرد علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق مہمان پرندے نومبر کے اوائل سے مارچ کے ستمبر تک قیام کرتے ہیں، پرندہ شماری کے لیے کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ بتایا کہ سال 2022 اور 2023 کے درمیان 6 لاکھ 13 ہزار851 پرندے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پرندہ شماری کراچی سمیت سندھ کی لگ بھگ 27 جھیلوں، آب گاہوں اور ڈیمز پر کی گئی۔رپورٹ میں بتایا کہ مون سون کی غیرمعمول بارشوں کی وجہ سے پرندے روایتی جھیلوں کے علاوہ پانی کے عارضی ذخائر میں تقسیم ہوئے۔ پرندہ شماری اسپاٹنگ اسکوپ سمیت دیگر آلات کے ذریعے کی گئی ہے۔