پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں: عمران خان

اسلام آ باد(پی پی آ ئیٰ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 27سال ہو گئے، ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں کسی سے غلامی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا کے ساتھ کیوں تعلقات توڑے تھے۔ اس کا مطلب ہے پانچ اگست کو جو ہوا اس کو انھوں تسلیم کر لیا۔یاد رہے کہ پانچ اگست 2019 کو انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر دیا تھا۔عمران خان نے ایک بار پھر اپنے جان کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کو نام بتایا ہے جس سے جان کو خطرہ ہے، اگر اس کا نام لوں گا اخبار میں اس کا نام نہیں چھپے گا، اسی لیے میں اس کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔