پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ریحام خان کو طلاق دی: عون چوہدری کا انکشاف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عمران خان کے قریبی ساتھی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا، ریحام خان کو طلاق بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ عمران اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے وقت عدت پوری نہیں ہوئی تھی، عمران خان نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی یکم جنوری 2018کو نکاح کرلیا۔عون چوہدری کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا تھا کہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو تم وزیراعظم بن جاؤ گے، عمران خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا ہے کہ 2018 کے پہلے دن نکاح کرلیا جائے، عمران خان کے کہنے پر ہی اْن کے نکاح کا انتظام کیا۔عون چوہدری نے بتایا کہ مفتی سعید نے نکاح کے وقت میرے سامنے بشریٰ بی بی سے طلاق نامے کا پوچھا، انہوں نے کہا طلاق ہوگئی ہے، طلاق نامہ دے دیا جائے گا، عدت کے دوران نکاح کی بات میڈیا پر آئی تو 18 فروری کو دوبارہ نکاح کیا گیا۔عون چوہدری نے اپنے بیان میں یہ انکشاف بھی کیا کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی دی تھی، بشریٰ بی بی نے کہا تھا ریحام کو فی الفور طلاق دے دو۔