پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی 20 ممالک مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت نہ کریں:طاہر اشرفی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کردی۔ مو لاناطاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس پر اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم قرارداد پاس کرچکی ہے۔ پاکستان کا مقبوضہ کشمیرپرمؤقف بہت واضح ہے اور اس حوالے سے آرمی چیف بھی واضح مؤقف دے چکے ہیں۔ بھارت میں کسی مذہب یامسلک کیلوگوں کوتحفظ حاصل نہیں، وہاں 500سے زائد مساجد اور گردوارے گرا ئے جا چکے ہیں۔ رمضان المبارک میں مساجد کو اورایسٹرکے موقع پر گرجا گھروں کوسیل کیاگیا۔چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے جی 20ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیرکواجلاس منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کوبھارتی قیادت کی حمایت حاصل ہے، عالمی دنیا کو بھارتی مظالم پرفوری ردعمل دیناچاہئے۔چیئرمین پاکستان علماکونسل نے امید ظاہرکی کہ جی 20ممالک کی قیادت مقبوضہ کشمیرمیں کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ بھارت کے موم مقاصد کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،بھارت اقلیتوں پر کیے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔