پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جسٹس مظاہر نقوی کے ذرائع آمدن آڈٹ کروانے کا معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے ذرائع آمدن آڈٹ کروانے کا معاملہ پبلک اکاونٹس کمیٹی بھیج دیا۔وفاقی وزیر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ پر بہت سی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ ایک جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے حوالے سے بارز نے ریفرنس تک دائر کردیئے ہیں اس ریفرنس پر سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہورہا۔ایاز صادق نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ریفرنس کا معاملہ پی اے سی میں بھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ’پی اے سی میں جسٹس مظاہر نقوی کے ذرائع آمدن سمیت دیگر تفصیلات کا آڈٹ کروالیا جائے۔ اس سے مظاہر علی اکبر نقوی پر ہی سے انگلیاں نہیں ہٹیں گی باقی ججز پر بھی انگلیاں نہیں اٹھیں گی۔‘ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے معاملہ پی اے سی کے سپرد کرتے ہوئے 15روز میں آڈٹ کروا کر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔