پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر) پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحات بل پر دیا گیا حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اس بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس میں بل پر ہونیوالی بحث کا ریکارڈ پیش کریں، جن قائمہ کمیٹیوں میں بل زیر بحث آیا ان کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل قائمہ کمیٹی قانون اور پارلیمنٹ سے منظور کیا جاچکا ہے، جس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات پر قدغن لگائی جارہی ہے۔