سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مجھے پاکستان سے پیار ہے، میری والدہ کراچی میں رہی ہیں:نائب صدر عالمی بینک

کراچی (پی پی آئی)عالمی بینک کی نائب صدر ممتا مورتھی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان سے پیار ہے، میری والدہ کراچی میں رہی ہیں انہوں نے مجھے پاکستان کے بارے میں بتایا، پاکستان کو انسانی وسائل کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان کو مالی مشکلات درپیش ہیں، پاکستان مشکلات سے نکل سکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ عالمی بینک کی ہیومن کیپٹل ریویو ریسرچ رپورٹ کے سلسلہ میں ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں عالمی بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر گیلیس ڈریگولس نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ خواتین کی بڑی تعداد کو بھی ملازمت کے مواقع حاصل نہیں، پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ ہے۔