تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے:وزیراعظم

لندن(پی پی آئی)وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے،آئینی حدود کے اندر رہنے سے ملکی سلامتی بقا اور عوام کی ترقی کا راز ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ محاذ آرائی ملک کیلئے اچھی نہیں، ترقی کیلئے ملکر کام کریں،عدالت عظمیٰ، پارلیمان اور دیگر ادارے ملکر ملک کی خدمت کریں،ان کاکہناتھا کہ عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے اور سب کو نظر آنا چاہئے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ، آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، پارلیمنٹ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کررہی ہے،آئین اور قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا،دوہرا معیار معاشرے کیلئے سود مند نہیں ہو سکتا۔ شہبازشریف نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہئے،آئینی حدود کے اندر رہنے سے ملکی سلامتی بقا اور عوام کی ترقی کا راز ہے،ماضی میں اپوزیشن کو جعلی مقدمات میں جیل بھجوایا گیا،ماضی میں ظلم و زیادتی پر کوئی پرسان حال نہیں تھا۔

Next Post

منی لانڈرنگ کیس،مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع

Fri May 5 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)سابق ویز راعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگرکی منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنزکیس میں عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں مونس الٰہی کی اہلیہ اور […]