سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑمعاملہ،وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ اورتوڑپھوڑ کا معاملہ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرکی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی ہے۔اسٹیٹ کونسل،ڈی ایس پی لیگل،آئی جی آفس کے نمائندے سید طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے ریماکس دئیے کہ رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے،چیف جسٹس کا اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ،کہاپھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی،اسٹیٹ کونسل نے کہا کیس اگلے ہفتے رکھ لیں درخواست گزارکے وکیل بھی آجائیں گے۔عدالت نے فریقین سے توہین عدالت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔سیشن جج، آئی جی پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی تھی۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔