شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن کے معاملے پرتوہین عدالت کیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ رپورٹ میں سے یہ بات نکالیں کہ عدالتی حکم پرمعافی مانگی۔ ذرا ئع کے مطابق مطابق حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن کے معاملے پرڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ڈی جی اور پولیس افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہاکہ عدالتی احکامات پر ایڈیشنل ڈی جی نے عوام میں جا کر معافی مانگ لی، عدالت نے کہا کہ ہم نے عوام میں جا کر معافی مانگنے کا حکم نہیں دیاتھا،ہم نے تجویز دی تھی معافی مانگنا یا نہ مانگنا کسی کی بھی اپنی مرضی ہوتی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے کہارپورٹ میں سے یہ بات نکالیں کہ عدالتی حکم پرمعافی مانگی،عدالت نے رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔