سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اعجاز کو بازیاب کرانے کا حکم دیا

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اعجاز کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل اعجاز کی اہلیہ ساجدہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخوا ست گزار نے شوہر کی بازیابی کی استدعا کی۔ عدالتی حکم پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو 9 مئی تک کیلئے مہلت دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کے شوہر کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ساجدہ سہیل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور بتایا کہ ان کے شوہر کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل رہا کہ وہ کہاں ہیں ان کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔