شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آ ئی کے زیر اہتمام زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائیگی

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ دن 3بجے، زمان پارک سے لکشمی چوک تک عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکا لی جا ئے گی، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کریں گے۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ تمام پاکستانی جو ملک آئین کے مطابق چلانے پر یقین رکھتے ہیں، اپنے آئینی حقوق کے دفاع کے لئے عصر اور مغرب کے درمیان عمران خان کی کال پر اپنے محلوں میں نکلیں گے اور اپنی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ ریلی کا مقصد ملک میں آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔ریلی کا روٹ زمان پارک، اقبال روڈ (گڑھی شاہو)، ریلوے سٹیشن، نشتر روڈ، میکلوڈ روڈ سے ہو تی ہو ئی لکشمی چوک پر اختتام پزیر ہو جا ئے گی۔