سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“سلیکٹ ہو کر آنے کی سہولت ختم، سہولت کار جا چکے”:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو گئی، سہولت کار جا چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی تباہی، مہنگائی، بیروزگاری لانے والی حکومت اب دوبارہ نہیں آئے گی۔ ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنیوالی حکومت اب نہیں آئے گی۔ اب صرف عوام کیلئے بجٹ بنے گا۔ فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے بجٹ نہیں بنے گا۔ اب آٹا، چینی، بجلی، گیس مافیا کا نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی آپ فکر نہ کریں۔ تم نے جو کرنا تھا کر لیا، اب بس۔ ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو چکا ہے۔