سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قبول حق کا سفر،10ہندو خاندانوں کے 50افرادمشرف بہ اسلام

میرپور خاص(پی پی آئی)مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقدہ تقریب میں دس ہندو خاندانوں کے تقریباً پچاس افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ تقریب میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر مدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت کا کہنا تھا کہ تمام ہندو افراد نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے، ان افراد پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔اس تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں بھی شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق یہ نو مسلم 2018میں بنائی گئی ایک عمارت میں مقیم رہیں گے۔جہاں پر وہ چار ماہ قیام کریں گے اس دوران دین اسلام کی تعلیمات حاصل کریں گے، مدرسے کی جانب سے ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔