شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سری نگر(پی پی ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قا بض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک کاروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق قا بض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنزر میں ایک نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فا ئرنگ کر کے شہید کر دیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا ضلع راجوری اور پونچھ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جبکہ راجوری کے کنڈی جنگلاتی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج آپریشن میں گن شپ ملٹری ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں۔