پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئر اداکار شبیر رانا انتقال کر گئے

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستانی ٹیلی ویڑن کے سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا کے بیٹے اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے، ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد شبیر رانا رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے اپنے مرحوم والد کیلئے فاتحہ کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر والوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب لایا گیا جہاں وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔شبیر رانا طویل عرصے تک ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ رہے جبکہ انہوں نے بے شمار ٹی وی کمرشل کی ڈائریکشن بھی دی، بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری سے بطور اداکار منسلک ہوگئے۔مرحوم شبیر رانا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویڑن ڈراموں میں کام کیا، جن میں محمود آباد کی ملکائیں، قید تنہائی، بے انتہا، محبت زندگی ہے سمیت مختلف ڈرامے شامل ہیں۔