شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردان کا واقعہ عمران نیازی کی اسی ’مذہبی ٹچ‘کا شاخسانہ ہے:احسن اقبال

اسلام آ باد/مردان(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردان میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا واقعہ عمران نیازی کی اسی ’مذہبی ٹچ‘کا شاخسانہ ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ”عمران نیازی نے جس ڈھٹائی اور بے دریغ سے مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ خود اس کے قبیلے میں مردان کا واقعہ اسی ’مذہبی ٹچ‘کا شاخسانہ ہے“۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے مقامی راہنماؤں نے میرے خلاف بھی بھرپور مذہبی کارڈ کھیلا جس کا نتیجہ مجھ پہ قاتلانہ حملہ نکلا۔ عمران نیازی نے معیشت اور سیاست تو تباہ کی معاشرت بھی جنونیت اور عدم برداشت کا شکار کر دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مردان میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر ایک شخص پر لاٹھیوں اور پتھروں سے تشدد کیا اور اس کی جان لے لی۔ہفتہ کو رونما ہونے والے واقعے میں مارے جانے والے شخص کی شناخت نگار عالم کے نام سے ہوئی ہے، جو نوشہرہ کے علاقے شیریں کوٹ کا رہائشی تھا اور ریلی میں شرکت کے لیے مردان آیا تھا۔