پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت اپنے اقتدار کوبچانے کیلئے پو رے ملک کوسیاست کی بھٹی میں جھونک رہی

را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گا الیکشن کروانے پڑیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے اقتدار کوبچانے کیلئے پو رے ملک کوسیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے،سیاست سنگین اورگھمبیر ہوچکی ہے، نہ آئی آیم ایف ملک کی مدد کر رہا ہے نہ کو ئی پرو سی ملکوں کی مدد ہے،۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جاکر جوکم عقلی ذہنی پستی کا مظا ہرہ کیاہے،مقبوضہ کشمیر میں اسکے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے،ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت کرنی ہے،۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔