پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردان کے ہولناک واقعہ کی تمام تر ذمہ داری عمران خان اور بشرہ بی بی پر ہے:سینیٹر افنان اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی مذہبی شخص نہیں ہے اور عمران مذہب کو استعمال اپنی طاقت کے حصول کیلئے کر رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ مردان کے ہولناک واقعہ کی تمام تر ذمہ داری عمران خان اور بشرہ بی بی پر ہے جو مذہب کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں،یہ سلسلہ اگر نہ رکا تو مزید ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، اس لیے بہتر یہی ہے علما عمران خان کو فتنہ کے طور پر ڈیل کریں، یہ تکبر سے بھرا انسان پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے اس فتنے کو سیاسی طور پر کچلنے کا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سستی شہرت کے لیے مذہب کو بے دردی سے استعمال کر رہا ہے۔ اس گندے انسان کی گندی سیاست کے لیے اپنی آخرت خراب نہ کریں۔ یہ پیغمبر، صحابہ اور علما کے جوتے کی خاک کے برابر بھی نہیں ہے۔ یہ گندا انسان قبروں پر سجدہ کرتا ہے اور انتہائی درجے کا منافق ہے۔