پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران پنجاب حکومت نے کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کر دی

لاہور(پی پی آ ئی) نگران پنجاب حکومت نے کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کر دی ہے، صوبہ بھر میں کپاس کی کاشت کے رقبے کا ٹارگٹ 50 لاکھ ایکڑ جبکہ پیداوار کا ٹارگٹ 82 لاکھ گانٹھ مقرر کیا گیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضے دینے کی تجویز زیر غور آئی، نگران وزیراعلیٰ نے کسانوں کو زرعی مداخل اور آسان قرضوں کے حوالے سے پنجاب بنک سے تفصیلی پلان طلب کر لیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کپاس کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں، کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا ناقص بیج اور جعلی پیسٹی سائیڈز بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کپاس کے اہداف حاصل کرنے والے کاشتکاروں، انتظامی افسران اور محکمہ زراعت کے عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپور مہم بھی چلائی جائے۔