پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (پی پی آ ئی) سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان کوگرفتار کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مارچ 2023 میں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ایم پی آر روڈ پر ڈکیتی کے دوران ایک موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو واردات کرتے شناخت کیا جا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اورنگی ٹاون، سائٹ اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں 60 موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رینجرز کی جانب سے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔