پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست مسترد، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیرکسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائرکی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائرکی ہے، ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کروں گا۔