پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائیگا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا،اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں،اداروں کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق ہزاروں، لاکھوں برس سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کی اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔پرندوں پر کام کرنیوالے عالمی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام کی کمی ہو چکی ہے۔گزشتہ 30 سال کے دوران مہاجر پرندوں کی آمدمیں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے2006 ء سے ہر سال13 مئی کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔