جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں شر پسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: مراد علی شاہ

کرا چی(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیراعلیٰ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ضروری احکامات دیے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’احتجاج کے نام پر 2 باؤزرس، ایک بس اور چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی جس کا حساب ان سے لیا جائے گا۔ توڑ پھوڑ کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کی گئی ہے اور اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ پی ٹی آئی والے ڈبل میسجنگ کر رہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے پْرامن رہو کوئی کہتا ہے باہر نکلو۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے کاموں پر جائیں، کوئی کسی کو روکنے کی جرات نہیں کرے گا۔ سرکاری یا نجی املاک کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔