سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

کرا چی(پی پی آ ئی)ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی بدترین مندی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔ذرا ئع کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی بدترین مندی ہوا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 92 پوائنٹ گر کر 41280 پوائنٹ پر آگیا۔ جس کا تسلسل آگے جا کر مزید دیکھا گیا۔ اس دوران مندی میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کے باعث غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے باعث سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح د یرہے ہیں۔ سیاسی صورتحال ایسی رہی تو آئندہ دنوں کے دوران بدترین مندی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اب تک نہ ہونیوالے معاہدے نے بھی غیر یقینی پھیلائی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے کے باعث بھی سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں۔