سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس دوسرے روز بھی معطل

اسلام آ باد/کراچی(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس بدھ کو بھی معطل ہے۔ میٹروسروس معطل ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے باعث میٹرو سروس گزشتہ روز بند کی گئی تھی، شمس آباد، سکستھ روڑ اور فیض آباد میٹرو اسٹیشن کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز کراچی میں مشتعل افراد کی جانب جلائے جانے والی پیپلز بس سروس کی تمام سروسز بدھ کے روز بھی بند رہی،جلائی گئی بس نرسری برج کے نیچے موجود ہے، بس جل کر خاکستر ہوگئی جس کے باعث انتظامیہ کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ایک ٹوٹ پھوٹ کا شکار بس مہران ڈپو پہنچادی گئی ہے۔