سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قانون ہاتھ میں لینے والے کو سخت ترین سزا دی جائے گی:شرجیل میمن

کرا چی(پی پی آ ئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کل مظاہروں میں شریک لوگوں کی سی سی ٹی وی موجود ہے، مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ہے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، کل پی ٹی آئی نے پورے ملک میں ہنگامے اور غنڈہ گردی کی، ہم نیغریب عوام کے لیے بسیں چلائیں، انہوں نے کل جلادیں، کیا عوام نے عمران خان کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان کے دور اقتدار میں آصف زرداریکو گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کوعید کی رات کو گھیسٹتے ہوئے لے جایا گیا، آغا سراج درانی آج بھی جیل میں قید ہیں، خورشید شاہ کو بھی گھر میں گھس کر گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ان کی گرفتاری پر پورے ملک میں ہنگامے ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، عوام کو اکسانے کے بجائے پریس کانفرنس کرکے القادرٹرسٹ کی تفصیل دیں، پی ٹی آئی کارکنان نے کروڑوں روپے کی بسیں جلائیں، جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کو سخت ترین سزادی جائے گی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔، کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ دکانیں کھولیں اور کام پر آئیں، شر پسندوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔