سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے پر پہنچ گیا

کرا چی(پی پی آ ئی)ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر براہ راست معیشت پر پڑنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 5 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 290 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوین مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کرنسی ڈیلروں کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور اس وقت انٹر بینک میں ایک ڈالر 290 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے پہلے ڈالر 11 اپریل 2023 کو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جب ایک ڈالر کی قیمت 288.42 روپے پر بند ہوئی تھی۔