سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی، کیسز میں کوئی وزن نہیں:سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز میں کوئی وزن نہیں، یہ کچھ بھی نہیں۔ عسکری قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ توہین عدالت ہے اس لیے کہ عمران خان بائیو میٹرک کیلئے گئے تھے۔ کورٹ کے دروازوں کو توڑا گیا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں معافی مانگی تھی کہ عدالتی احاطے سے گرفتاری نہیں کریں گے۔ نیب کا سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ موجود ہے۔القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ٹرسٹ فلاحی کاموں کیلئے ہی ہوتا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے ملک میں عوامی رد عمل آیا۔