پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، ان کے وکیل خواجہ حارث اور ان کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی ہے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں یہ کہا ہے کہ ’بشری بی بی ان سے ٹیلی فون پر بھی بات کر سکتی ہیں جبکہ بشری بی بی اور خونی رشتہ دار عمران خان سے دوران حراست ملاقات کر سکتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کو اس میڈیکل ٹیم کا حصہ بنایا جائے جو دوران حراست عمران خان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔