پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری پر صدر مملکت کا شہباز شریف کو خط

اسلام آباد (پی پی آ ئی) صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ذرا ئع کے مطابق مطابق صدرِ پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی توجہ عمران خان کی گرفتاری اور نتائج کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں، میں اور عوام واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں ایک سابق وزیراعظم کیساتھ بد سلوکی کی گئی۔ عمران خان مقبول رہنما اور انہیں عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانون نافذ کرنیوالے زبردستی داخل ہوئے جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا۔ڈا کٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا تاثر داغدار رہوا، اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ عمران خان کے بنیادی حقوق پامال نہ ہوں۔