ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگر عدالت نے عمران خان کو سزا دی ہوتی تو آج یہ ملک جل نہ رہا ہوتا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب زمان پارک میں پولیس عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ لے کر گئی اور پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے تو عدالت نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر عدالت نے عمران خان کو سزا دی ہوتی تو آج یہ ملک جل نہ رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ عمران خان کو ریلیف دے گی تو یہ ملک کہاں جائے گا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پیشگوئی کرتی ہوں کہ اگر آج عمران خان کے خلاف فیصلہ کیا جاتا ہے تو کسی جج کا گھر نہیں بچے گا۔