ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرفتاری کو ایک دن نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے کہہ دیا عمران خان کو بلاؤ: شرجیل میمن

کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پا رٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے ایک دن بھی نہیں ہوا اور سپریم کورٹ نے کہہ دیا اس کو بلاؤ، ہم بھی کورٹ سے گرفتار ہوئے ہمارے لیے تو کسی نے نہیں کہا۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تمام واقعات کا ذمہ دار عمران خان ہے، ہر ایف آئی آر میں عمران خان کو شامل کیا جائے، سپریم کورٹ نے کہا ہے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کیا جائے، عمران خان ابھی جوڈیشل ریمانڈ میں ہے۔صوبائی وزیر سندھ نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ آج تک ریمانڈ کے درمیان کسی کو بلایا گیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟، لاڈلے کیلئے ملک کے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، اگر عمران خان کی گرفتاری جائز اور قانونی ہے تو ریمانڈ تو پورا ہونے دو، یہ تمام چیزیں لمحہ فکریہ ہیں۔