سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر یقینی صورتحال کے باعث کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے 60 پروازیں منسوخ

کراچی/لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کیلئے مختلف ایئرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور ائرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے۔کراچی ایئرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کیلئے پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ایئر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کیلئے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کیلئے پی کے 729، بغداد کیلئے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کیلئے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147، تربت کیلئے پی کے 501 اور پشاور کیلئے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔